اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان ملک کے صدر بن گئے ہیں۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق ڈاکٹر پزشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار 403 ووٹ حاصل کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف ڈاکٹر سعید جلیلی نے ایک کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ووٹ حاصل کرلئے۔ آخری گنتی کے مطابق، کامیاب امیدوار نے 20 لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کئے۔
مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی نے 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔
پزشکیان شہید ابراہیم رئیسی کی جگہ لیں گے جو 19 مئی کو ایران کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110